Ticker

6/recent/ticker-posts

Wasib Ittehad will fully represent the rights of workers, farmers, students and oppressed class Sardar Abdul Mujeeb Advocate

وسیب اتحاد مزدوروں کسانوں طلباء اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بھرپور نمائندگی کرے گا سردار عبدالمجیب ایڈووکیٹ

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) گذشتہ روز وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ نے مرید عباس نیازی ایڈووکیٹ‘نائب صدر وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کو چیئرمین کسان کمیٹی وسیب اتحاد نامزد کردیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کسانوں کے مسائل اور ناانصافیوں پر اپنی آواز بلندکرے گا شوگر ملز کی طرف سے کسانوں پر پرمٹ کی کمی ناپ تول میں کمی اور رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے کسانوں کے حقوق کی تحریک کو چیئرمین کسان کمیٹی وسیب اتحاد مرید عباس نیازی ایڈووکیٹ لیڈ کریں گے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تیرتا دیکھنے کی تعبیر

وسیب اتحاد مزدوروں کسانوں طلباء اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بھرپور نمائندگی کرے گا اس موقع پر مرید عباس خان نیازی ایڈووکیٹ نومنتخب چیئرمین کسان کمیٹی وسیب اتحاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ کھادوں کی قیمت کم کی جائے سبسڈی ڈائریکٹ کسانوں کودی جائے کھاد کی بوری کی قیمت میں سبسڈی ڈائریکٹ شامل کی جائے کوپن سسٹم کے ثمرات کسانوں کونہیں مل رہے اس سسٹم میں کرپشن ہورہی ہے کسانوں کی اکثریت تعلیم یافتہ نہ ہے لہذا ٹوکن پالیسی ختم کی جائے اور کھاد کی قیمت کم کی جائے اسی طرح زرعی آلات کو سستا کیا جائے تاکہ کسانوں کی قوت خرید میں آسکے اس جدید دور میں زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے جدید تکنیکی معلومات و سہولیات چھوٹے کسانوں تک پہنچائی جائے تاکہ ملک زرعی اجناس میں خود کفیل ہوسکے ہمارے ملک کی ترقی کسان کی ترقی سے مشروط ہے کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے
وسیب اتحاد مزدوروں کسانوں طلباء اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بھرپور نمائندگی کرے گا سردار عبدالمجیب ایڈووکیٹ

اس موقع پر رانا بوٹا ضیاء ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر وسیب اتحاد جنوبی پنجاب نے کہا کہ سب سے پہلے ضلع رحیم یار خان میں تنظیم سازی کریں گے اور اس کے بعد پورے جنوبی پنجاب کو منظم کیا جائے گا وسیب کے حقوق کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent