Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں چاند دیکھنے کی تعبیر

Interpretation of seeing the moon in a dream?

یہ بھی پڑھیں : خواب میں چاقو دیکھنے کی تعبیر


چاند بادلون میں چھپتا دیکھنا : کسی نے چاند کو دیکھا کہ وہ بادلوں میں چھپ گیا ہے تو وزیر کے بیمار ہو کر صحت یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے


چاند پر چلنا : کسی نے دیکھا کہ وہ چاند پر چل رہا ہے تو اس کی ماں اس پر مہربان ہوگی


چاند پر چہرہ نظر آنا : کسی نے دیکھا کہ اس کا چہرہ چاند میں نظر آرہا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے اس کی بیوی حاملہ ہے تو یہ اس کے لیے بیٹے کی خوشخبری ہے


چابد ٹوٹتے دیکھنا : حاکم کی ہلاکت کی دلیل ہے


چاند دوربین سے دیکھنا : سفر دراز سے نفع پائے گا عورت خوبصورت ماہ جبین ملے گی


چاند دیکھنا : حاکم یا وزیر عالم قدرو منزلت والا ہوگا عورت جمیلہ یا دولت ملے گی


چاند سورج سے تیز دیکھنا : دیکھے کہ چاند سورج سے آگے چل رہا ہے اور تیز چل رہا ہے تو حاکم کے ساتھ بغاوت کرے گا


چاند سورج میں بدل جانا : دیکھے کہ چاند سورج بن گیا ہے تو دلیل کہ صاھب خواب اپنے بڑے کی طرف سے یا بیوی کی طرف سے عزت و خیر پائے گا اسی طرح یہ خواب بہنوں پر مال و دولت پر تجارت پر اور اعمال صالحہ پر دلالت کرتا ہے


چاند سے لٹکنا : کسی نے دیکھا کہ وہ چاند کے ساتھ لٹکا ہوا ہے تو وہ حاکم سے بھلائی حاصل کرے گا


چاند طلوع ہوتے دیکھنا : وزیر کی معزولی پر دلالت کرتا ہے


چاند کا باتیں کرنا : دیکھے کہ چاند سے باتیں کررہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو وزارت یا عہدہ ملنے کی دلیل ہے


چاند کا سجدہ کرنا : کسی نے دیکھا کہ سورج اور چاند اس کو سجدہ کررہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے راضی ہیں


چاند کانپتا دیکھنا : ملک کے حاکم کو رنج و غم اور ضرر پہنچے گا


چاند کو پکڑنا : خواب میں چاند بادشاہ کا وزیر ہے دیکھے کہ اس نے چاند پکڑا ہے یا اس کو اپنے ملک میں دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کا قریبی ساتھی ہوگا یا عہدہ پائے گا


چاند کو ٹکڑے ہوتے دیکھنا : قیامت کی نشانیوں کے ظاہر کرنے کی دلیل ہے


چاند کو دھندلا دیکھنا : اسقاط حمل ہوجائے گا یا کچھ نہ کچھ خلل آئے گا


چاند کو سجدہ کرنا : کسی گناہ عظیم کا مرتکب ہوگا یا کسی گناہ کے کام میں حاکم یا وزیر کی اطاعت کرے گا


چاند گرہن لگتا دیکھنا : غم و دکھ میں مبتلا ہوگا اور جان و مال کے نقصان کی علامت ہے


چاند گھر میں دیکھنا : فرزند سعادت مند پیدا ہوگا عورت صاحب جمال ملے گی عورت دیکھے تو شوہر ذی رتبہ اور ذی کمال ملے گا

خواب میں چاند دیکھنے کی تعبیر

یہ بھی پڑھیں : پودینے کا جوس بنانے کا طریقہ پودینے کا جوس کیسے بنایا جائے؟ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent