Ticker

6/recent/ticker-posts

کپاس پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہمیت کی حامل فصل ہے

Cotton is an important crop in the recovery of Pakistan's economy

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز جاوید راہی سے) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی طرف سے آج دنیا بھر میں کاٹن ڈے منایا گیا اس سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ کپاس کے زرعی سائنسدانوں نے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی صدارت چیف سائنٹسٹ ملک اللہ بخش نے کی اعزازی مہمان ڈاکٹر عزیز الرحمن تھے تقریب میں محمد اسحاق لاشاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن فیصل آباد چوہدری محمد مقصود احمد جٹ نائب صدر پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان سمیت شعبہ کپاس کے سینئر سائنٹسٹس ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر امجد فاروق، یاسر رمضان، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر خنساء خاکوانی اور کاشتکاروں سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی دن منانے کا مقصد پوری دنیا میں کپاس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ ہے اس وقت پاکستان کپاس پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے کپاس پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہمیت کی حامل فصل ہے اس اھمیت کے پیش نظر امسال وفاقی اور صوبائی حکومت نے کپاس بحالی کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے مالی  مراعات کے ساتھ جدید سفارشات سے آگاہی کے لئے موثر کوششیں کی ہیں

کپاس پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہمیت کی حامل فصل ہے

ڈاکٹر جہانزیب فاروق سینئر سائنٹسٹ نے تقریب کےشرکاء اور میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری کامیاب مہم، زرعی سائنسدانوں ، فیلڈ ماہرین کی مثبت کاوشوں اور کاشتکاروں کی بھر پور محنت سے امسال ابتک 50 لاکھ سے زائد گانٹھ کپاس کی پیداوار حاصل ھوئی ہے امید ہے کہ کلائمیٹ چینج کے مضر اثرات کے باوجود پیداواری ہدف کاحصول ممکن بنایا جائے گا کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف کاشتکاروں کی زرعی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مقامی کپاس کی بہتر سپلائی سے ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں چھت دیکھنےکی تعبیر

چوہدری محمد مقصود احمد جٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے سائنسدانوں نے محنت سے نئی ورائٹیز تیار کی ہیں جو ملک کو دوبارہ کپاس کی کاشت پر لے آئیں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری زراعت افتخار ساھو، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثاقب عطیل شبیر خاں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس، ڈی جی زراعت ڈاکٹر انجم بٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد ڈی جی زراعت،ڈی جی ریسرچ اور پوری ٹیم نے محنت سے کپاس کی کاشت کو فروغ دیا جس کے نتائج نظر آرہے ہیں کپاس سے زرمبادلہ آرہا ہے محکمہ زراعت مبارک باد کا مستحق ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent