Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں خوفناک دھماکہ! سولجر بازار کی عمارت منہدم، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

 

کراچی: سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث عمارت میں دھماکہ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک بڑی انسانی سانحہ پیش آیا جب مبینہ طور پر گیس لیکیج کے باعث عمارت میں دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی اور اس میں مقیم 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے۔

Karachi building blast, Soldier Bazaar explosion, gas leak accident Karachi, 16 dead in Karachi blast, Sindh rescue operation, Soldier Bazaar tragedy news, Karachi gas cylinder blast, latest Pakistan news 2026

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک 10 سالہ بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ڈی جی ریسکیو نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ دھماکہ مبینہ طور پر گیس سلنڈر یا کمپریسر کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے سے ایک 14 سالہ لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ جدید آلات کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا جا رہا ہے تاکہ مزید افراد کو بچایا جا سکے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی اور کمشنر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے میں اضافی بھیڑ سے گریز کریں تاکہ ریسکیو آپریشن میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی میں بڑا دھماکہ! صدر ہاکی فیڈریشن طارق مجید مستعفی، پرو لیگ فنڈز پر اسپورٹس بورڈ سے سنگین الزامات

Post a Comment

0 Comments

Recent