Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم رمضان پیکیج 2026: 13000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار اور اہلیت کی مکمل تفصیلات جاری

 وزیراعظم رمضان پیکیج 2026: 13000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار اور اہلیت کی مکمل تفصیلات جاری

اسلام آباد: رمضان المبارک 2026 کے موقع پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور محدود آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے وزیراعظم رمضان پیکیج 9999 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے نقد مالی امداد دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ امداد جدید شناختی کارڈ کی بنیاد پر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے براہِ راست مستحق افراد تک پہنچائی جائے گی، تاکہ لمبی قطاروں، پیچیدہ فارموں اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جا سکے۔


کابینہ اجلاس میں منظوری

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر برائے غربت میں کمی و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 25 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی درخواست پر غور کیا گیا۔ مالیاتی ڈویژن کے مطابق اس مالی سال کے لیے پہلے ہی 19 ارب روپے مختص کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید فنڈز ضرورت کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔


رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی کل مالیت

حکومت کے مطابق اس پروگرام کی مجموعی مالیت 39 ارب روپے ہے۔10 ارب روپے پہلے ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے پاس موجود ہیں 29 ارب روپے ضمنی گرانٹس اور دیگر ذرائع سے فراہم کیے جائیں گے حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام مکمل طور پر شفاف اور مالی طور پر محفوظ بنایا گیا ہے۔


13000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار

اہل افراد کو درج ذیل سادہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا

اپنا شناختی کارڈ نمبر 9999 پر ایس ایم ایس کریں تصدیقی پیغام موصول کریں اہلیت کی حیثیت ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کریں تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس پر سہولت دستیاب ہے حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف سرکاری چینلز استعمال کریں اور کسی تیسرے فریق یا غیر تصدیق شدہ لنکس سے گریز کریں۔



اہلیت کے لیے شرائط

درخواست گزار کو درج ذیل معیار پر پورا اترنا ہوگا

درست اور فعال شناختی کارڈ کا حامل ہو کم آمدنی یا مستحق گھرانے سے تعلق رکھتا ہو

فعال ٹیکس دہندہ نہ ہو

سرکاری ملازم نہ ہو

سرکاری فلاحی ڈیٹا بیس سے معلومات مطابقت رکھتی ہوں


اہم ہدایات

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امدادی رقم براہِ راست مستحق خاندانوں کو فراہم کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کٹوتی یا اضافی فیس غیر قانونی ہوگی۔


نوٹ

یہ خبر سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر مبنی ہے۔ مزید تفصیلات اور تازہ اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ سرکاری ویب سائٹ یا مستند حکومتی اعلامیہ سے رجوع کریں۔

رمضان پیکیج 2026 میں 13000 روپے حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ سے 9999 پر ایس ایم ایس کریں۔ مکمل طریقہ کار، اہلیت اور تازہ حکومتی اپڈیٹ یہاں دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آر میں آسامیاں خالی ہیں

Post a Comment

0 Comments

Recent