Lahore: Trial exercises conducted in District Jail Kasur
لاہور(جاویدراہی)مشقوں سے منسلک تمام اداروں کو قبل از وقت اطلاع کی گئی موک ایکسرسائز کے سلسلہ میں بوقت 11:30 بجے فرضی آلارم کروایا گیا جیل کے مین گیٹ سے 04 فرضی دہشت گردوں کو جیل حدود میں داخل کروایا گیا اور ان کو زیر تعمیر وارڈز لائنز میں چھپایا گیا فرضی آلارم ہونے پر جیل ہذا کی تمام گارڈ ڈیوڑھی گیٹ کے سامنے جمع ہوگئی اسلحہ سے مسلح ہو کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور لائن آفیسر ودیگر آفیسران جیل کی سربراہی میں ہنگامی سیکورٹی پلان کے مطابق فرضی دہشت گردوں کی چھپنے والی جگہ کی طرف اور جیل ہذا کی چاروں اطراف پوزیشن سنبھال لیں فرضی آلارم کی آواز پر سیکورٹی سے منسلک پولیس وآرمی کے ادارے، ایمبولینس اور فائربرگیڈوہیکل،سول ڈنفیس قصور کی طرف سے ٹیمیں فوری طور پر جیل ہذا پہنچ گئی تمام فورسز نےبروقت پوزیشن سنبھال لی اور دہشت گردوں سے فرضی مذاکرات کیے گئے تاکہ ان قابو پانے کے لئے تمام فورسزکی مشاورت سے آپریشن کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ٹائم حاصل کیا جا سکے۔آپریشن کی حکمت عملی پر اتفاق ہونے کے بعد کمانڈنگ آفیسر جیل ہذا نے آپریشن کی منظوری دی اور آپریشن کی کمانڈ کرتے ہوئے جیل آفیسران واہلکاران اور دیگر اداروں کی معاونت سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فرضی دہشت گردوں پر قابو پا لیا گیاموک ایکسرسائز کے موقع پر اندرون جیل تمام اسیران کو ان کی بارکوں میں بند کردیا گیا اور لاٹھیوں سے مسلح وارڈر گارڈ نے فوری طور پر اندرون جیل تمام جیل کا لاک اپ کروایا۔
0 Comments