There are effective education and training opportunities in e-learning with the participation of teachers, students and parents, says Professor Kriya Zakir.
اوکاڑہ(جاویدراہی)کرونا وائرس کی عالمی وبا کے نیتجے میں شروع کیے جانے والے آن لائن تعلیمی نظام میں اساتذہ ، طلباء اور والدین کے بلاواسطہ اور مضبوط اشتراک سے تعلیم و تربیت کے بہتر اور موثر مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنی فیکلٹی کے ساتھ ایک آن لائن میٹینگ میں کیا انہوں نے بتایا کہ ای لرننگ میں والدین کی موثر نگرانی اور شمولیت کی وجہ سے اساتذہ کو بھی زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا پڑ رہا ہےاور تعلیمی منتظم بھی زیادہ بہتر انداز میں اساتذہ کی کارکردگی کو جانچ سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اساتذہ بچوں کوآڈیو،ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں زیادہ مربوط مواد فراہم کر رہے ہیں اور گھر میں ہونے کے باعث بچے والدین کی مسلسل نگرانی میں بھی ہیں اس نظام تعلیم سے اساتذہ اور طلباء اور اساتذہ اور والدین کے درمیان رابطہ زیادہ مضبوط ہوا ہے وائس چانسلر نے موجودہ سمسٹر کے مڈ ٹرم امتحانا ت کے کامیاب آن لائن انعقاد پر اپنی فیکلٹی کو مبارکباد دی اور اس عزم کی بھی اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اساتذہ کی تربیت کے ذریعے اس نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی اگلے ماہ آن لائن داخلوں کا بھی آغاز کر دے گی یونیورسٹی کا آن لائن ایڈمیشن سسٹم گزشتہ برس سے فعال ہے۔
0 Comments