Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی:لڑکی نےلڑکی سےشادی کرلی

Rawalpindi: The girl got married to a girl

راولپنڈی(امبرآغا)راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی  نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کرلی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا  کی رہائشی ہیں۔
دوسری جانب نیہا کے والد  نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک حریت کاکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرنےپر پاکستان کا شکریہ

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی جب کہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن اور غیر شرعی ہے
Rawalpindi: The girl got married to a girl

Post a Comment

1 Comments

  1. بہت پرانی بات آپ کو آج یاد آئ میرے خیال سے دس سال پرانی بات ہے

    ReplyDelete

click Here

Recent