Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک حریت کاکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرنےپر پاکستان کا شکریہ

Pakistan thanks Hurriyat for expressing solidarity with Kashmiris

سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیر نے پاکستان کے وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور فوج کے سربراہ کے ان بیانات کی تعریف کی ہے جن میں انہوں نے خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد میں جموں کشمیر کے بہادر عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔پارٹی نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو یقین دلایا کہ نظربندیاں اور شہادتیں کشمیریوں کو بھارت سے آزادی کے لئے جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent