Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں نجی تعلیمی سیکٹرمیں کسان بچوں کے لیےپہلا50فیصدرعایتی پیکیج

The first 50% subsidy package for farmer children in the private education sector in Pakistan

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)رحیم یارخان انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا کسانوں کے بچوں کے لیے خصوصی ریلیف کسانوں کے بچوں کو اب ملے گی 50فیصد رعایت پاکستان میں نجی تعلیمی سیکٹر میں کسان بچوں کے لیے پہلا رعایتی پیکیج پرنسل پروفیسر سبزل شاہین اور جام ایم ڈی گانگا نے یادداشت پر دستخط کیے تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان نجی سیکٹر کے ایک معروف تعلیمی ادارے آر وائی کے آئی بی اے نے رحیم یارخان میں مستحق کسانوں کے ہونہار بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں معاونت اور خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرکے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق ادارہ ہذا کسانوں کے بچوں کو 50فیصد رعایت دے گا پرنسپل پروفیسر سبزل شاہین نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعلی تعلیم کے میدان میں بھی کسانوں کے بچوں کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں غریب اور مستحق کسان طالب علموں کی ہم اس کے علاوہ بھی سپورٹ کریں گے شہر کے مضافاتی اور دور دراز کے علاقوں کے کسانوں کے بچے آئیں آگے بڑھیں ہم ان کا ساتھ دیں گے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ نہ صرف ضلع رحیم یار خان بلکہ پورے پاکستان میں رحیم یارخان انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے کسانوں کے بچوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج اعلان کرکے ایک قابل ستائش اور قابل تقلید مثال قائم کر دی ہے ہم کسان پرنسپل پروفیسر سبزل شاہین اور ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے محنت کش کسانوں کے بچوں کے لیے فراغ دلی ما مظاہرہ کرتے ہوئے رعایتی پیکیج کے ساتھ ادارے کے دروازے کھولے ہیں جن کسان بھائیوں کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرنا چاہیں پاکستان کسان اتحاد بلاتفریق سب کی خدمت، تعاون و رہنمائی کے لیے حاضر ہے اس موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین ݙیفنس کمپئین کے کنوینئر ربانی بلوچ اور میر حاجی نذیر احمد کٹپال بھی موجود تھے ربانی بلوچ نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کے طالب علم بچوں کے لیے رعایتی پیکیج دے کر پرنسپل سبزل شاہین نے ہمارے دل موہ لیے ہیں معاشی طور پر کمزور اور غریب طبقے کے لیے مہنگائی کے اس دور میں یہ تعلیمی پیکیج قابل تعریف ہے مزدور کسان ادارے کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں

یہ بھی پڑھیں : باغ آزادکشمیر

پاکستان میں نجی تعلیمی سیکٹرمیں کسان بچوں کے لیےپہلا50فیصدرعایتی پیکیج

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent