Ticker

6/recent/ticker-posts

کلین اینڈگرین پاکستان کےتحت گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں پودالگاکرمہم کاآغازکردیاگیا

Clean and Green Pakistan Government Degree College Nurpur Thal planting campaign started

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج نور پور تھل میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل گورنمنٹ کالج ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک، لیکچرر ملک محمد ایوب جسرہ، فارسٹ آفیسر توسیع تحصیل نور پور تھل ملک غلام عباس میکن اور سینئر صحافی راجہ نور الہی عاطف نے ادارہ ہذا میں پودے لگا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ادارہ ہذا میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ادارہ کے جملہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف سمیت فارسٹ آفیسر توسیع تحصیل نور پور تھل غلام عباس میکن اور نورپورتھل پریس کلب کے فاؤنڈرز ملک محمد حیات جوئیہ،ایم نور دین اور راجہ نورالہی عاطف کے  بھرپورتعاون کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ادارہ کا چارج سنبھالا ہے تب سے شجرکاری مہم کی کامیابی سمیت یہاں کی خوبصورتی کے لئے بھرپور کوشاں ہوں پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے کہا کہ ہم کالج میں سایہ دار،  پھل دار اور اور پھول دار پودے لگا کر اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کریں گے ۔انشاءاللہ یہ ادارہ طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent