Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت سرکاری طورپرفنکاروں کی سرپرستی کرٸے،اشرف دین دشتی خیلوی

The government should officially patronize the artists, Ashraf Din Dashti Khelvi

بھونگ شریف(وکرم دیپال)کچہ رازی بھونگ کے معروف فنکار اشرف دین دشتی خیلوی جو کہ چار  زبانوں اردو بلوچی سرائیکی سندھی میں فن کا مظاہرہ کرتے ہیں بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سوئی میں کامیاب  پرفارمنس کرنے کے بعد دورہ مکمل کرکے اپنے آبائی گاؤں کچہ رازی پہنچ گئے اہل علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ فن کا کوئی سرحد نہیں ہوتا میں فن کے ذریعے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتا ہوں میرا جینا مرنا پرستاروں کے ساتھ ہے میرا سب کچھ ہی میرے پرستار ہیں  بلوچستان میں پرفارمنس کے دوران وہاں پر موجود لوگوں نے مجھے جو پیار دیا میں اس کبھی بھی نہیں بھول سکتا فنکارانہ صلاحیتیں میری رگ رگ میں رچ چکی ہے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کی سرکاری طور پر سرپرستی کرکے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچاٸے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent