Ticker

6/recent/ticker-posts

ضلع خوشاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس

Unannounced load shedding convents in Khushab district

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی کی کاوشیں رنگ لے آئیں جوڑا کلاں میں 66 کے وی گریڈ اسٹیشن لگانے کی منظوری اور ضلع خوشاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس۔آج قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں اس سال جنوری کے منعقدہ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی کی طرف سے تحصیل نور پور کے علاقہ جات جمالی بلوچاں،لغاری،کاکا، بمبول وغیرہ میں کم ولٹیج اور بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ بارے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا تھا۔ جسپر سیکرٹری پاور ڈویژن اور فیسکو چیف نے دو سے تین ماہ میں حل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا آج سینٹ کمیٹی نے سیکرٹری ڈویژن کو دوبارہ طلب کیا تھا کہ اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں آج سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ فیڈر تجزیہ سافٹ ویئر 05 نمبر کے تجزیہ کے بعد مندرجہ ذیل مقامات پر کپیسیٹرز بینک کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
نورپورجمالی،بمبول،ادھی کوٹ،ان علاقہ جات میں 2020 اپریل میں کپیسٹر بینک لگا دیے گئے تھے اور اس کے علاوہ پرانے کنڈیکٹر کو تبدیل کے اچھی کوالٹی کے کندیکتر لگائے، جس سے بجلی کی ٹرانسمیشن میں ولٹیج کی کمی 71%  سے کم ہو کر %54 ہوگٸے جوکہ مطلوبہ مقدار سے کم ہے۔ اس مقدار کو بہتر کرنے کے لیے، سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ جوڑا کلا میں کے وی 66 کا گریڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا جوڑا کلاں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے بعد نورپور گریڈ اسٹیشن کی انرجی لاس میں کمی آئے گی اور دیگر گریڈ سٹیشن موضع وٹو ستچھانی روڈہ کو بھی اس سے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سروے کے بعد یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ جوڑاکلاں گریڈ اسٹیشن پر تقریبا 70 ملین خرچ آئے گا جوکہ واپڈا اپنے وسائل سے پورا کرےگا جوڑا کلاں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام اگلی گرمیوں سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا اس کے علاوہ سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی نے کہا کہ خوشاب میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ضلع میں6/6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اس پرفیسکو چیف نے جواب دینے کے لیے 7 دن کی مہلت مانگی ہے

یہ بھی پڑھیں : نورپورتھل،سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا

ضلع خوشاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent