Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل،سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا

A tree planting campaign has been launched in government schools in Northporthal

نورپورتھل( راجہ نور الہی عاطف سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک کی ہدایت پر  تحصیل نور پورتھل کے تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری
نورپورتھل،سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا
کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تعلیمی سب ڈویژن جوڑا کلاں ویسٹ میں شجرکاری کی نگرانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان کررہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں جاری اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ  اللہ داد بلوچ نورپورتھل میں بھی ہیڈ ماسٹر علی حسن رضا اور ادارہ کے ٹیچنگ سٹاف  راجہ نورالہی اور حاجی احمد گاہی نے  احاطہء سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔  سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر علی حسن رضا اور سکول ہذا کے  شجر کاری مہم کے انچارج حاجی احمدگاہی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوٸے کہا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایچجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمداعوان کی زیر نگرانی اس قومی شجرکاری مہم میں ہم بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور انشاءاللہ اس گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت ادارے میں لگاءے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جاٸے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی وملکی مفادکومدنظررکھ کراپنےاردگرداورگھروں میں پودے لگائیں،منیبہ شاہد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent