Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آٸی کی حکومت بلدیاتی الیکشن سےراہ فراراختیارکرناچاہتی ہے،سرداراظہرلغاری

PTI government wants to flee from local body elections: Sardar Azhar Leghari

بھونگ شریف(وکرم دیپال)پریس کلب بھونگ کے عہدیداروں کی رئیس اصغر علی جعفری کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب ضلعی صدر سردار اظہر خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خان لغاری سے رحیم آباد لغاری ہاؤس میں ملاقات کی ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سردار اظہر خان لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا بے حد مشکور ہوں کہ مجھے ضلعی صدر نامزد کیا قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا میرے دروازے علاقے کی عوام اور کارکنوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے جو انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس حکومت نے ان دو سالوں میں عوام کو سواۓ مہنگائی بدامنی اور لاقانونیت کے علاؤہ کچھ بھی نہیں دیا۔ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے تحریک انصاف عوامی سطح پر اپنا مقام کھوچکی ہے اس موقع پر محمد اکرم دشتی عبدالحمید انڈھڑ ولی محمد دشتی محبوب احمد دشتی وکرم دیپال محمد علی جوہر اور دیگر موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent