Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی کےوائس چانسلرکاجرمن،فرانسیسی یونیورسٹیوں کےسربراہان کومراسلہ،اسلام کےخلاف نفرت انگیزی عالمی امن کےلیےخطرہ ہے،وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد زکریاذاکر

A letter from the Vice Chancellor of Okara University to German, heads of French universities, hatred against Islam is a threat to world peace, Vice Chancellor Prof. Dr. Mohammad Zakaria Zakir

اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا جرمن اور فرانسیسی یونیورسٹیو ں کے سربراہان کومراسلہ اسلام کے خلاف نفرت انگیز ی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالی دنیا نے شدید رد عمل دیا ہے۔ اس پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نےمیڈیا سے تفصیلی گفتگو کی اور  جرمن اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پہ مذہنی منافرت نہ پھیلائی جائے بلکہ عوام کو اس کے بھیانک نتائج پہ آگہی دی جائے۔
پروفیسر زکریا کا مزیدکہنا تھاکہ ہر قوم اور شخص کی مذہبی عبادات اور رسومات کا احترام کرنا چاہیے۔  دوسرے مذاہب اور مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرناایک غیر آئینی اور غیر اخلاقی فعل ہے جس کی توقع کسی بھی مذہب معاشرے سے نہیں کی جا سکتی۔ وائس چانسلر، جن کی اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی جرمنی سے ہے اور وہ ایک جرمن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں نے یورپی پروفیسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام اور حکام کو اس بات کی تعلیم دیں کہ کسی مذہب کی توہین کےنتائج انسانی تہذیب کے لیے کس قدر بھیانک ہو سکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور اس کے ماننے والے دو ارب سے زائد ہیں جن کے جذبات کو مجروح کرنا ایک غیر دانش مندانہ فعل ہے۔ جب کچھ شر پسند عناصر مسلمانوں کی مقدس شخصیات کی مجرمانہ توہین کرتے ہیں تو اس سے اقوام کے درمیان عدم برداشت اور تشدد جیسے رویے بھی جنم لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میرا نیا آنیوالاسونگ شاٸقین کےلیےتحفہ ہوگا،فوک سنگرآصف ملتانی

پروفیسر زکریا کا کہنا تھاکہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور آج کے دور میں ہمیں انسانی زندگی کو لاحق مختلف خطرات کا اجتماعی حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ ان خطرات میں گلوبل وارمنگ، پانی کا بحران، جان لیوا بیماریاں ، غربت اور بھوک شامل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یورپی اقوام مذہبی منافرت اور اسلام کے خلاف نفرت جیسے رویوں کو ترک کریں اور مل کر ان مسائل پہ قابو پانے کی کوشش کریں۔ 
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خوفناک نتائج پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس فعل سے یورپی معاشروں میں بھی تفریق مزید بڑھے گی اور اس طرح دنیا تقسیم ہو کر رہ جائے گی۔ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہولوکاسٹ جیسےالمناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
European academia must step up to counter Islamophobia: Dr Zakar  

Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, the Vice Chancellor University of Okara has written a letter to the rectors of prominent French and German Universities emphasizing the need to stop spreading hatred in the name of freedom of expression, told the university spokesperson.
 The letter explains that “Right to practice religion and respect for religious symbols is the core constitutional value of almost all European countries. Insulting other religions and religious personalities is unconstitutional and discourteous. Nobody expects such behavior from a civilized society.”
 Dr Zakar, whose PhD is from Germany and he had been former Humboldt Professor in a German University, reached out to the German and French academia in a bid to lobby them to educate general public about the grave negative cultural consequences of blasphemous cartoons. 
He told, “Such practice not only hurts the feelings of two billion Muslims but also spread inter religious hatred and intolerance among the nations. The present globalized world cannot afford conflict and violence in the name of religion.”
The VC argued that the world needed collective effort against the existential threats such as global warming, water scarcity, infectious diseases, poverty and hunger, and in these circumstances, spreading the feelings of Islamophobia or insulting the revered Islamic symbols is no service to humanity or international peace. 

While highlighting the negative consequences of religiously provocative caricatures, Dr Zakar warned that publication and dissemination of such caricatures could deepen the division in European societies and could fuel hatred and violence worldwide. He urged that world must learn from the history and act responsibly to avoid future holocausts.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent