Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کےچیئرمین نےاوکاڑہ یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

Punjab Higher Education Commission Chairman Inaugurates Smart University Project At Okara University

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
قلیل مدت اور وسائل میں یونیورسٹی کی مثالی تعمیر و ترقی پہ وائس چانسلر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،پروفیسر فضل خالد
اوکاڑہ یونیورسٹی اعلی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ماحولیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہے،پروفیسر زکریا ذاکر
اوکاڑہ(جاویدراہی)پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین پرفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کل اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں پہ اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس پراجیکٹ کا مقصد204 ایکڑ پہ محیط کیمپس میں تمام طلباء کو تیز اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے پروفیسر فضل نے کم مدت اور قلیل مالی وسائل کے باوجود اوکاڑہ یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی ڈھانچے کی مثالی تعمیر و ترقی پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے حکومت کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ 
ایک جدید یونیورسٹی کے کردار پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اکیسویں صدی کی یونیورسٹیوں کا کام محض ڈگری دینا نہیں بلکہ جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق طلباء میں صلاحیتیں پیدا کرنا اور ان کی کردار سازی کرنا بھی ہے۔ 
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پی ایچ ای سی تمام ایریا ز میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نئی یونیورسٹیوں کو مقامی اور بین االاقوامی سطع پر روابط قائم کرنے اور اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدد دے رہے ہیں۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے دورے کے لیے وقت  نکالنے اور ادارے کو تعاون فراہم کرنے  پر پروفیسر فضل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لوئر باری دو آب نہر اور اس کے گردو نواح میں موجود جنگل میں پائی جانے والی آبی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک ریسرچ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کیا۔ اس مرحلے میں اوکاڑہ کے مضافاتی علاقوں کے غریب گھرانوں کی  لڑکیوں کو یونیورسٹی بلایاجائے گا اور ان کو اعلی تعلیم حا صل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹیاں نوجوانوں کوعلامہ اقبال کےنظریات سے ہمکنارکریں،پروفیسرزکریا ذاکر


Chairman PHEC inaugurates Smart University at UO
The Chairman Punjab Higher Education Commission (PHEC), Prof Dr Fazal Ahmad Khalid, visited the University of Okara yesterday and inaugurated the Higher Education Commission’s Smart University Project which was aimed at proving high speed internet to all the students across the 204-acre of the campus. 
Speaking at a press conference with the local journalists, Dr Fazal hailed the UO Vice Chancellor Prof Dr Muhammad Zakria Zakar’s efforts to perk up the civil and academic infrastructure with limited resources. Talking about the future of the university, he told that the UO was going to be the leading institution of the entire division and region. 
Dr Fazal also appreciated the UO administration for implementing the government’s vision of Clean and Green Pakistan in true letter and spirit. Discussing the role of a modern university, he argued, “The universities of the 21st century should work with an egalitarian approach by not only providing degrees to students but also inculcating industry-oriented skills and building characters”. 
He assured that the PHEC would provide full support to the UO in all areas. “We are empowering the new universities to pull up for the national and international rankings, linkages and visibility”. 
Dr Zakar thanked the PHEC for supporting the UO administration in all its ventures. He also announced the establishment of a Center for Ecological Sustainability that was meant to work for the preservation and promotion of the flora and fauna of the Lower Bari Doaab Canal and its surrounding forest. 

Punjab Higher Education Commission Chairman Inaugurates Smart University Project At Okara University
Punjab Higher Education Commission Chairman Inaugurates Smart University Project At Okara University
The VC also announced the second phase of the UO Community Outreach Program. In this phase, the adult girls from the downtrodden families of the nearby villages would be invited at the campus to be motivated for pursuing higher education.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent