Ticker

6/recent/ticker-posts

یونیورسٹیاں نوجوانوں کوعلامہ اقبال کےنظریات سے ہمکنارکریں،پروفیسرزکریا ذاکر

Universities should guide the youth with the ideas of Allama Iqbal, said Prof. Zakaria Zakir

اوکاڑہ(جاویدراہی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیاں نوجوانوں کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے نظریات اور تعلیمات سے ہمکنار کریں کیونکہ ان نظریات میں خودی، ترقی، کامیابی اور قیادت کا درس پنہاں ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال امید کے شاعر تھے اور امت مسلمہ کے تابناک مستقبل کے متعلق ان کی جو سوچ تھی اس میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ ہر شعبہ زندگی میں نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور یہ شمولیت تب ہی ممکن ہے جب ملک کے تعلیمی ادارے طلباء کی تربیت اور کردار سازی کا بیٹرہ اٹھائیں۔
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ پاکستان کی جامعات کو علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ ہمارے ملک میں نوجوان کل آبادی کا ساٹھ فیصد سے زیادہ ہیں اور ان کی باقاعدہ تربیت کے ذریعے ہم نہ صرف ملک کو درپیش کئی معاشی اور معاشرتی مسائل پہ قابو پا سکتے ہیں بلکہ ہر میدان میں اس پورے خطے کی قیادت بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست مدینہ پاکستان اورتحقیرانسانیت


Universities must align youth with Iqbal’s vision: Dr Zakar
The universities must work to align the youth with the vision of Allama Iqbal who preached self-actualization, leadership and progressiveness through his poetry, said the Vice Chancellor University of Okara, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, in his special message on Iqbal Day. 
He told that Iqbal was a poet of optimism and motivation and his vision of prosperous future for Muslim Ummah required the youth to take the leading role. “Without the active engagement of youth at all tiers of life, the nation cannot progress and this engagement cannot be materialized without quality higher education”. 

Universities should guide the youth with the ideas of Allama Iqbal, said Prof. Zakaria Zakir
Dr Zakar argued that the Pakistani academia must mentor the youth as per the themes and lessons of Iqbal’s poetry. “Our young population is more than 60 percent and with this potential in hand, we can not only solve all of our social and economic problems but can also play a lead role in the region”, said the VC.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent