Ticker

6/recent/ticker-posts

مثبت صحافت کرنےوالاظالم کےسامنےسیسہ پلائی دیوار ہوتاہے،شیخ شہباز شاہین

Positive journalism is a plywood wall in front of the tyrant, Sheikh Shahbaz Shaheen

Positive journalism is a plywood wall in front of the tyrant, Sheikh Shahbaz Shaheen
اوکاڑہ(جاویدراہی) صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہی میرا مشن ہے صحافیوں کے حقوق کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر ان کے مطالبات کے لیے آواز بلند کی ہے ضلع اوکاڑہ کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہیں ہیں مثبت صحافت کرنے والا حق اور سچ کے لیے ظالموں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے والے صحافی کو نہ صرف صحافتی دنیا بلکہ اس معاشرے میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ ایم سی بی چوک میں مشکوک افرادکی ٹریفک پولیس اہلکاروں پرحملہ

ان خیالات کا اظہار صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ شہباز شاہین نے کہا کہ زرد صحافت کے خاتمہ کے لیے پریس کلب کی سطح پر ہمیں آپس میں اتحاد کرنا ہو گا تاکہ ایسے لوگ جو کہ صحافت کے نام پر دھبہ ہے ان کا خاتمہ کیا جائے محبت لگن اور ایمانداری سے صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں صحافی کالونی کے لیے بھی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے اور بہت جلد پریس کلب کےصحافیوں کو صحافتی کالونی کی خوشخبری سنائی جائے گی اوکاڑہ کے صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent