Ticker

6/recent/ticker-posts

وطن عزیز میں ٹوٹا ہے یا سوٹا ہے

There is a piece or a stick in the beloved homeland

تحریر جام ایم ڈی گانگا

نت نی رہندے غم 

آخر  ویندے  تھم

امنا    و    صدقنا

 گانگا رب دے کم

محترم قارئین کرام، اپریل میں چچا،مئی میں والدہ صاحبہ اور جون میں پوتی کے انتقال کی وجہ سے خواہش کے باوجود کالم لکھنےکا سلسلہ تقریبأ بند رہا میرے لیے میری اماں کی وفات کا صدمہ اتنا بڑا اور سخت ہے کہ میں اسے لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں اماں کی یاد تو ویسےمیرے اندر باہر ہر وقت موجود ہے لیکن یقین کریں کچھ لکھتے ہوئے دل ماندہ ہو جاتا ہےاور آنکھیں ٹپک پڑتی ہیں میری رب رحیم و کریم، اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ میرے اور میرے قارئین کرام کے تمام عزیز اقارب جو اس فانی جہان سے رخصت ہو چکے ہیں سب کی بخشش فرمائے اور انہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے،آمین

یہ بھی پڑھیں : آندھی وطوفان نے ایک ہی خاندان کے 8افراد کو نگل لیا

محترم قارئین کرام، سابق وفاقی وزیر اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی مشیر فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کے ساتھ جاوید چودھری کے ٹی وی پروگرام میں جو تماشہ لگا اور پھر اسے جس اہتمام کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھایا گیا یقین کریں یہ ہماری قومی و پارلیمانی سیاست کا انتہائی زوال ہے بے ایمانی، کرپشن اور مسلسل لاقانونیت کے عروج کے بعد اب وقت نے آہستہ آہستہ سب کرداروں اور ذمہ داروں کو ننگا کرنے کا فیصلہ کر لیا حالات کو کسی حد تک کنٹرول اور قابو کیا جا سکتا ہے لیکن وقت کو تو کوئی بھی نہیں روک سکتا فطرت اور قدرت کے اصولوں کے خلاف چلتے چلتے آخر ایک ایسا مرحلہ اور وقت بھی آ جاتا ہے جب دنیا جہان کے مالک کی طرف سے ڈھیل ختم کرکے سزا دینے کا فیصلہ صادر فرما دیا جاتا ہے پھر ایسے حالات میں نہ عقل کام آتی ہے اور نہ مت بات صرف داؤس اعوان اور مندو خیل کی نہیں ہے یہ ہمارا قومی المیہ ہے قومی سیاست میں  مندے بازی سے تھپڑ بازی تک کا سفر ہو یا ہماری انفرادی و اجتماعی، سرکاری و غیر سرکاری بے ایمانی اور کرپشن کی داستانیں ہوں اخلاقیات کا تو دور دور تک نام و نشان بھی نہیں رہا دنیا کی اندھی حرس و ہوس نے انسان کو اندھا کرکے حیوان بنا دیا ہے داؤس اعوان کیا کیا گُل کھلا رہی ہے اس قبیح کی دیگر خواتین و حضرات  ایمان،اخلاقیات وغیرہ سے کس قدر لاعلم ہو کر بہت دور نکل چکے ہیں سیاست کے ساتھ ساتھ صحافت کا بیڑہ غرق کرنے والے بھی کسی سے پیچھے یا کم نہیں رہے بھانڈ ٹائپ اور کچھ دکاندار ٹائپ صحافیوں نے صحافت کے عظیم پیشے کو بھی منڈی کا مال بنا کے رکھ دیا ہے خفیہ بولیاں کے بعد اب تو اوپن بولیاں شروع ہو چکی ہیں سرائیکی دانشور مجاہد جتوئی مذکورہ بالا واقعہ بارے دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ُ ُ لچر ۔ خچر ۔ دھچر ۔ بھچر ۔ چچر قِسم کی صحافت دیکھنا ہو تو عاشق اعوان اور مندو خیل والا ٹوٹا دیکھیں ٗمحترم قارئین کرام، سچ تو یہ ہے کہ وطن عزیز میں اس کے علاوہ باقی کتنا اور کیا کیا بچا ہے ٹوٹا ھے یا سوٹا ہے

چودھری بشارت علی ہندل رحیم یارخان کے سینئر ایڈوؤکیٹ اور بہترین سوشل ایکٹیوسٹ ہیں ہندل نامہ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر عوامی مسائل اور بہت سارے معاملات پرلکھتے رہتے ہیں ڈی سی ہاؤس، صادق کلب، ڈی پی او آفس، ایریگیشن چوک کی تازہ ترین توڑ پھوڑ بارے آپ لکھتے ہیں کہ  ُ ُہمارے رحیم یار خان کے ارباب اختیار کی ترجیحات، پہلی ترجیح، اچھا خاصا فوارہ چوک توڑ کر نیا بنانا بلکل سابقہ حکمرانوں کی طرح وجوہات دو ہی ہو سکتی ہیں1:کسی افسر کو کوئی اور نمونہ پسند ہوگا اسلئے اسکی خواہش پر ایسا کیا گیا کیونکہ ضلع کے تمام اعلی ترین افسران صبح شام گھر سے نکلتے اور واپس گھر جاتے ہوئے اسی فوارہ چوک سے گزرتے ہیں2:اپنے کسی من پسند ٹھیکیدار کو نوازنا، میرے نزدیک پہلی وجہ لگتی ہے دوسری جو ترجیح بلکل بھی نہیں اور جہاں بچیاں اعلی تعلیم حاصل کرنے جاتی ہیں انکے لئے لازم ہے کہ گٹر کے پانی سے ہوتی ہوئی تباہ حال سڑک کے راستے کالج پہنچیں میں بطور رحیم یار خان کے شہری اس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں کہ جس کسی کی بھی خواہش یا رکمنڈیشن پر یہ فوارہ چوک تڑوایا گیا اسی کی جیب سے اسکو جس مرضی نمونے کا نیا بنا لیں لیکن اس کیلئے قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی صورت میں شہر کے ارباب اختیار دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی جواب دہ ہوں گے ٗ ٗ

شہر کے مخصوص ایریا، کچھ مخصوص سڑکوں اور چوکوں کی بار بار ڈیزائین بدل کر دوبارہ تعمیر، تزئین و آرائش کو سارے شہر اور ضلع  کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کا نام دینے والے یہ راگ اور گیت گانے والے خوشامدی قوال دراصل دیہاڑی دار لوگ ہوتے ہیں یا کرپشن کے شاہی تالاب میں نہانے والے بہروپیے اور نام نہاد نسل کے لوگ ہوتے ہیں ان کرپشن کرنے والوں کو کیا پتہ کہ کسی شہر علاقے، ضلع، صوبہ اور ملک کی حقیقی ترقی و خوشحالی ترقی اور خوبصورتی کیا ہوتی ہے ایک کلب کی سوچ رکھنے والے وسیع ظرف و سوچ کے مالک قلبی نہیں کلبی ہی رہتے ہیں کبھی تھلی روڈ اور مضافات کی آبادیوں کی صورت حال بھی ملاحظہ فرمائیں، نورے والی، بابا غریب شاہ، پیر شہیداں، عیسی کالونی وغیرہ کا بھی وزٹ کریں سہولیات سے محروم علاقہ جات کی فہرست میں اور بھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں پر لوگ پینے کےصاف پانی اور سیوریج کی سہولیات تک سے محروم ہیں بابا غریب شاہ نہر صادق برانچ کا غربی کنارے کی آبادی اپنی مثال آپ ہے ڈی سی آفس سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر اس آبادی میں کوئی ایک بھی سہولت نہیں اپنی بجلی، گیس، سڑک سولنگ، سیوریج شہر کے وسط میں گویا سو سال پہلے کا دیہات اس کے ذمہ کون کون ہیں شیر کے ایم این اے اور ایم پی اے کو اس علاقے سے گُھن کیوں آتی ہے الیکشن کے دنوں میں ان کے ووٹ تو سب کو اچھے لگتے ہیں کیونکہ مفت میں ملتے ہیں اس ٹاپک پر علیحدہ سے لکھیں گے

فاروق سندھو ہمارے رحیم یارخان کے باخبر اور کھوجی صحافی ہیں گذشتہ دنوں وائٹ کالر کلاس کا ایک گروہ اور ان کا جرم، طریقہ ہائے واردات، جرم کی نوعیت سامنے آئی ہے مگر معاملہ ایسے چپ ہوا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ کیونکہ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ اس گروہ میں کئی شرفاء، کاروباری اور سیاسی لوگ ملوث ہیں دھندے اور خاص طور پر بڑے دھندے ایسے تو نہیں چلتے یقینأ اس میں سرکاری لوگ بھی حصہ دار ہوتے ہیں پھر سب مل کر کھاتے ہیں اور ببانگ دُہل یہ گاتے ہیں اس پرچم کے سایے تلے ہم سب ایک ہیں فاروق سندھو لکھتے ہیں کہ

ُ ُرحیم یار خان شہر سے لعل شاہ اور اس کے گینگ نے 12کروڑ مالیت کی 51 گاڑیاں رینٹ اے کار والوں سے کرائے پر حاصل کر کے آگے بیچ ڈالیں اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی جمع پونجی لگا کر قیمتی گاڑیاں کرائے پر دینے والے کار مالکان ہاتھوں میں کاغذ لے کر ڈی پی او آفس اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ رہے بہت سی گاڑیاں پولیس آفیسران کے زیر استعمال ہیں پولیس کا ایک اعلی افسر جعل ساز دھوکہ دے کر لوٹنے والے گینگ کے خلاف کاروائی کے بجائے الٹا یہ کہتا ہے کہ گاڑیوں کے کاغذات تو بلیک مارکیٹ سے جعلی تیار یو جاتے ہیں اس واقعہ نے رحیم یارخان شہر کے شہریوں کو عدم تحفظ کی طرف دھکیل دیا ہے اندر ہی اندر پکنے والا لاوا جب پھٹے گا ان حالات کا ذمہ دار کون ہوگا

 ٗوطن عزیز میں ہم دیکھ رہے کہ کہ یا ٹوٹا چلتا ہے یا سوٹا چلتا ہے یقینا دونوں خطرناک ہیں دونوں کی پکڑ شدید ہے عوام کی اکثریت ٹوٹے کی رسیا ہو چکی ہے اور سوٹے کی مستقل غلام اس ملک کا نظام ٹوٹا اور سوٹا کے ذریعے سے کامیابی سے چلایا جا رہا ہے آپ نیچے سے لیکر اوپر تک اداروں کو دیکھیں اور اداروں کے اندر کرسیوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں ذمہ دار حضرات کے کردار کا جائزہ لیں اندرونی حالات یقینأ بڑے ہی تلخ ہیں اندرغلاظت اور اس کی بدبو سے بھرے ہوئے ہیں.یہ جو مناظر آپ کو پہلےکبھی کبھی یا اب اکثر و بیشتر نظر آتے ہیں یہ اوور فلونگ ہے

یہ بھی پڑھیں: خواب میں آم دیکھںے کی تعبیر

There is a piece or a stick in the beloved homeland

There is a piece or a stick in the beloved homeland

Written by Jam MD Gaanga

The grief that remains

Finally, stop

Believe and be true

 Ganga is less than the Lord

Dear Readers, Due to the demise of my uncle in April, my mother in May and my granddaughter in May, the writing of the column almost ceased despite my desire. The shock of my mother's death is so great and severe that I have to put it into words. I am unable to remember my mother, by the way, I am present inside and outside all the time, but believe me, while writing something, my heart becomes dull and my eyes drip. I pray to Allah, the Most Gracious, the Most Merciful, that I and all my dear readers May God forgive all the relatives who have passed away from this mortal world and grant them the intercession of the Holy Prophet (peace be upon him), Amen.

Dear Readers, Former Federal Minister and Advisor to Chief Minister Punjab Sardar Usman Khan Bazdar, Firdous Ashiq Awan's show with PPP MNA Qadir Mandokhel in Javed Chaudhry's TV program and then the arrangement with which he shared it on social media. Believe it or not, this is the extreme decline of our national and parliamentary politics. After the rise of dishonesty, corruption and lawlessness, now time has gradually decided to expose all the characters and those responsible. Time can be controlled but no one can stop it. Going against the principles of nature and nature, there comes a stage and time when the master of the world decides to punish by removing the slack. Given that in such situations neither the intellect is useful nor do not talk only about Daus Awan and Mando Khel. This is our national tragedy. In national politics, whether it is a journey from slapping to slapping or our individual and collective, government and There are stories of non-government dishonesty and corruption, not even the name of morality As for the blind lust of the world, it has blinded man and turned him into an animal. Daus Awan, what is blooming? Other women and men of this ugly place have gone far away from politics, along with ignorance of faith, ethics, etc. Even those who drowned the fleet of journalism are not behind or less than anyone. Bhand type and some shopkeeper type journalists have made the great profession of journalism a market commodity. After secret bids, now open bids have started. Seraiki intellectuals. Mujahid Jatoi writes about the above incident while closing the river in a jar. Mule دھچر۔ بھچر۔ If you want to see the kind of journalism, look at Aashiq Awan and Mando Khel Wala Tota.

Dear Readers, The truth is that how much and what is left in the dear homeland is broken or broken.

Chaudhry Basharat Ali Handal is a senior advocate of Rahim Yar Khan and an excellent social activist. He writes on public issues and many other issues on social media under the title Handal Nama. About you write that the priorities of our Rahim Yar Khan's lord authority, the first priority, to make a good fountain square and make a new one can be just like the previous rulers for two reasons.

1: An officer would like another model, so this was done at his request, because all the top officers of the district go out of the house in the morning and in the evening and go back home and pass through the same fountain

2: Rewarding one of my favorite contractors seems to me to be the first reason, the second which is not a priority at all and where girls go for higher education, it is necessary for them to reach the college through the ruined road through the gutter water.

I, as a citizen of Rahim Yar Khan, strongly condemn it and demand that whoever wants or recommanded this fountain square be made to make a new model out of his own pocket, but for this one rupee from the national treasury. In case of spending, the rulers of the city will be responsible in this world as well as in the hereafter

These melodies and hymns, which call the specific design of certain areas of the city, certain roads and squares, redesigned, renovated, renovated, developed and beautified the whole city and district, were in fact day laborers. Or are there people of disguise and so-called race who bathe in the royal pool of corruption? Do these corrupt people know what the real development and prosperity of a city, region, district, province and country is? Possessors of wide capacity and thinking are not heartbroken. Never look at the situation of Thali Road and its suburbs. Also visit Noorwali, Baba Gharib Shah, Pir Shaheed, Isa Colony etc. Areas deprived of facilities. There are many more areas in the list where people are deprived of even clean drinking water and sewerage facilities. The population of the West Bank of Baba Gharib Shah Nahar Sadiq Branch is an example in itself. This population is only one and a half kilometers away from the DC office. I don't have a single facility like my electricity, gas, road, sewerage in the middle of the city like a hundred years ago. Who are the villages responsible for this? Why MNAs and MPAs of Sher get annoyed with this area? On election days, everyone likes their votes because they are available for free. We will write separately on this topic.

Farooq Sindhu is an informed and investigative journalist of our Rahim Yar Khan. Recently, a group of white collar class and their crime, methods, nature of the crime has come to light but the matter has become as quiet as horns from a donkey's head. Direct This group includes many nobles, businessmen and politicians. The fog and especially the big fog does not work like this. Of course, the government people also take part in it. Then they all eat together and Babang Dahl sings in the shadow of this flag. We are all one under Farooq Sindhu writes that

Lal Shah and his gang from Rahim Yar Khan City rented 51 vehicles worth Rs. 12 crore from rent-a-car owners and sold them further to meet their household expenses by investing their savings and renting valuable vehicles. Car owners carry paper in their hands as they drive around the DPO office and police stations. Many vehicles are being used by police officers. Instead of cracking down on the fraudulent looting gang, a senior police officer says Vehicle papers are forged from the black market. This incident has pushed the citizens of Rahim Yar Khan towards insecurity. Who will be responsible for the situation when the lava cooking inside erupts?

In our dear homeland, we are seeing that either it is broken or it is broken. Of course, both are dangerous. The grip of both is severe. The majority of the people have become the rope of the broken and the permanent slave of the broken has broken the system of this country. You see the institutions from the bottom to the top and the people sitting on the chairs inside the institutions look at the role of the responsible gentlemen. The internal conditions are certainly very bitter. The interior is full of filth and its stench. Scenes you've seen before or now more often. It's overflowing.

Also read: The meaning of seeing a mango in a dream

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent