Ticker

6/recent/ticker-posts

سب انسپکٹر سے چھوٹے رینک کا افسر ناکہ نہیں لگائے گا، آئی جی پنجاب

IG Punjab will not block sub-inspector: IG Punjab

لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت تھانوں کے امور میں بہتری اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام بارے پہلا محکمانہ اجلاس ہوا اجلاس میں تھانوں کی ورکنگ، عوام کو درپیش مسائل اور سروس ڈلیوری میں بہتری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا آئی جی پنجاب راو سردار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ پولیسنگ کی بنیادی اکائی ہے جسے حقیقی معنوں میں عوام کیلئے ریلیف سنٹر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے شہریوں سے بد تمیزی، بدسلوکی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والے افسران واہلکاروں کو تھانوں میں پوسٹ نہ کیا جائے ایس پی ڈولفن یقینی بنائیں کہ ڈولفن اور پیرو صرف فرسٹ رسپانڈر کا کام کریں انہیں ناکہ بندی کی اجازت نہ دی جائے سب انسپکٹر سے کم رینک کا افسر ناکہ نہیں لگائے گا

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء کنونشن کا انعقاد

جبکہ متعلقہ سرکل افسر ناکہ بندی کی ضروریات کو پورا اور سٹاف کو بریف کرے گا فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز روم میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ میں ایس او پیز کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایکشن ضرور لیا جائے 1787 پر موصول ایمرجنسی کالز پر متعلقہ سرکل افسر کو فوری ٹرانسفر کردیا جائے جو بلا تاخیر کاروائی کو یقینی بنا کر ریلیف فراہم کرے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی پی اوز، ڈی پی اوز سپیشل آگاہی ٹیمیں تعلیمی اداروں میں بھیجیں۔ یہ ٹیمیں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیز اور مدارس میں جا کر طلباء کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے آگاہی لیکچر دیں کسی مشکل صورتحال میں فوری پولیس مدد کے حصول کیلئے رابطہ نمبر اور طریقہ کار بارے بھی بریفنگ دی جائے صوبہ بھر میں ہر پچاس کلومیٹر بعد پولیس خدمت مرکز کی تعمیر بارے ڈی آئی جی آئی ٹی فریبلٹی رپورٹ تیار کریں تھانوں میں تعینات سٹاف کو سٹریس مینجمنٹ اور پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے موثر بریفنگ دی جائے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید، اے آئی جی آپریشنز ذیشان رضا موجود تھے جبکہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

سب انسپکٹر سے چھوٹے رینک کا افسر ناکہ نہیں لگائے گا، آئی جی پنجاب

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent