Ticker

6/recent/ticker-posts

پیشی پر آئے دو افراد قتل،تین زخمی

Two killed, three injured in court

حافظ آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سیشن کورٹ حافظ آباد میں پولیس کسٹڈی میں ہتھکڑی لگے پیشی پر آئے 5 افراد پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق تین شدید زخمی، شدید زخمیون کو 1122 کی مدد سے ٹراماسنٹر منتقل کر کے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے نواحی علاقہ ونی کے رہائشی جٹ برادری اور راجپوت عرف شاہد گونگا برادری میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی کہ آج سیشن جج ندیم انجم میاں کی عدالت میں دونوں پیشی پر آئے تھے

یہ بھی پڑھیں: خواب میں بٹن دیکھنے کی تعبیر

کہ دوران پیشی جٹ برادری کے افراد نے عدالت کے اندر ہی شاہد گونگا برادری کے 5 افراد جو کہ پولیس کسٹڈی میں تھے اور ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھی پر فائرنگ کر دی جس سے شاہد گونگا برادری کے  وسیم اور ندیم دونوں موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں 1122 کی مدد سے ٹراماسنٹر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کردیا گیا ہے یاد رہے اس دشمنی میں اب تک کل 8 افراد قتل ہوچکے ہیں

پیشی پر آئے دو افراد قتل،تین زخمی

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین کرسچن کونسل جمشید تھامس،ایم این اے پاسٹر نعمان،بشب شریانی یودہسٹر چوہان کا گینش مندر بھونگ کا دورہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent