Ticker

6/recent/ticker-posts

سندھ میں گنے کی خریداری 270 روپے تک پہنچ گئی

Sugarcane procurement in Sindh reached Rs 270

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یارخان جام ایم ڈی گانگا کے مطابق سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے سینئر ترین رہنما زاہد خان بھرگڑی لغاری ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایک رٹ پیٹیشن دائر کی ہے کہ سندھ میں گنے کا ریٹ 250 روپے من ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں گنے کا ریٹ 225 روپے من ہے لہذا ہمارا سندھ کا ریٹ بھی 225 روپے من کیا جائے سندھ ہائیکورٹ نے کسی قسم کا کوئی سٹے آرڈر جاری نہیں کیا. بلکہ متعلقہ اداروں کو پندرہ دن میں جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے یہ سٹے آرڈر والا شوگر ملز کا شوشہ ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گنے کی خریداری 270 روپے تک جا چکی ہے آج اور اس وقت بھی شوگرملز 260 روپے گنا خرید رہی ہیں لیکن زمیندار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں

یہ بھی پڑھیں : ایسا قیدی جو جیل سے رہا ہوا تو وکیل بن کر نکلا

انہوں نے مزید بتایا کہ گنے کی فصل ماضی کی نسبت کم ہے اوپن مارکیٹ میں گنے کا ریٹ بڑھنے کے یقینی امکانات ہیں شوگر ملز سندھ ہائیکورٹ کا سہارا لے کر سندھ کے کسانوں کو حراساں کرکے ان کا استحصال کرنا چاہتی ہیں.دوسرا ان کا ہدف اور ٹارگٹ یہ ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کیونکہ کسانوں کا کیس چل رہا ہے جس کی کین کمشنر پنجاب کو ڈائریکشنز دی جا چکی ہیں پنجاب میں گنے کے ریٹ میں اضافے کو اس طریقے سے روکنا بھی مقصد ہے کیونکہ صوبہ پنجاب میں گنے کی سپورٹ پرائس میں باقاعدہ اضافے سے سرائیکی وسیب ضلع رحیم یارخان ضلع رسجن پور بہاول پور مظفر گڑھ وغیرہ سے  گنا سندھ جانا رک جائے گا یا کم ہو جائے گا

سندھ میں گنے کی خریداری 270 روپے تک پہنچ گئی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent