Ticker

6/recent/ticker-posts

دوران تفتیش مدعی عورت سے پولیس آفیسر کا ریپ

Police officer rapes plaintiff woman during interrogation

مظفر گڑھ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے دوران تفتیش خاتون سے مبینہ طور پر زبردستی اسلحہ کے زور پر زیادتی کرنے والے اے ایس آئی امتیاز سرانی کو فوری معطل کر کے کلوز ٹو لائن کردیا اور مقدمہ نمبر 1114/21 تھانہ سٹی کوٹ ادو درج کردیا اے ایس آئی فوری گرفتار، ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کے مطابق اے ایس آئی امتیاز سرانی مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں مدعیہ کے گھر گیا

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں گنے کی خریداری 270 روپے تک پہنچ گئی

اور اسلحہ کے زور پر  مبینہ طور پر زبردستی مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے فوری نوٹس لے کر اے ایس آئی کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا محکمانہ انکوائری کے ساتھ مذکورہ اے ایس آئی پر اندراج مقدمہ زیر دفعہ 376 (4) اور 450 ت پ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کر لیا گیا جس کی سزا  عمر قید یا سزائے موت ہے قانون سب کے لئے برابر ہے۔ پولیس میں  ایسے  بد کردار آفیسر کی گنجائش نہیں ہے ایسے آفیسر محکمہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں ایسے بدکردار آفیسرکے خلاف سخت محکمانہ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اور محکمہ سے برطرف کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent