District Public School and College Matriculation Results in Sahiwal Board is an honor for this institution ADC Finance and Planning Chaudhry Tahir Amin
ساہیوال بورڈ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے میٹرک کے نتائج اس ادارہ کے لئے ایک اعزاز ہے اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں جو منفرد مقام حاصل کیا ہے وہ پرنسپل ثروت حسن اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کی عکاسی کرتا ہے ساہیوال بورڈ میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے میٹرک کے نتائج اس ادارہ کے لئے ایک اعزاز ہے
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ادارہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور غیر نصابی سر گرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا بعد ازاں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے
0 Comments