Ticker

6/recent/ticker-posts

Leaders of Pakistan Kisan Ittehad announced that the government will fix the support price of sugarcane at Rs.400

حکومت گنے کی سپورٹ پرائس 400 روپے من مقرر کرنے کا اعلان کرئے رہنماء پاکستان کسان اتحاد

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے )پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ملک حسنین مانک، جام فضل احمد گانگا، ملک ارشد نواز مانک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے اعلان کردہ کسان پیکیج کی تفصیلات کو پڑھنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ حالیہ کسان پیکیج درحقیقت کسانوں کے نام پر کسی اور کو نوازنے کے لیے تجربہ کار بیورو کریسی نے مرتب کیا ہے وطن عزیز پاکستان کو مقروض کرنے والے حکمرانوں نے کسانوں کو مقروض کرنے کا منصوبہ بند پروگرام ہے یہ کوئی بڑا حقیقی اور قابل ستائش ریلیف نہیں ہے اس میں کسانوں کے لیے بس ہلکی سی لیپا پوتی، سُرخی کجل وغیرہ ہے زرعی ٹیوب بجلی ٹیرف کی حقیقت بھی بل آنے پر دانے آئے گی

Leaders of Pakistan Kisan Ittehad announced that the government will fix the support price of sugarcane at Rs.400

ملک حسنین مانک اور جام فضل گانگا نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے 1800 ارب روپے بہت بڑی رقم ہے حکمران گنے کی سپورٹ پرائس 400 روپے من مقرر کرنے کا اعلان کریں شوگر ملز کو فی الفور کرشنگ شروع کرنے کے سختی سے احکامات جاری کرکے عمل کروائیں بصورت دیگر گندم کی کاشت کا مطالبہ ہدف پورا نہیں ہوسکے گا اگلے سال حکومت کو پھر گندم درآمد کرنی پڑے گی ہمیں اپنی قومی ضروریات کے مطابق اپنی زرعی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا اس موقع پر جام راشد مجنوں گانگا،ملک مستنصر نواز مانک اور دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تصویر دیکھنے کی تعبیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent