Ticker

6/recent/ticker-posts

Uteran Khan's resignation drama has also flopped, PDM is ready for election, MNA Chaudhry Riazul Haq Judge.

یوٹرن خان کا استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوچکا ہے پی ڈی ایم الیکشن کیلئے تیار ہے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن جاوید راہی سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی ٹولے کی نیندیں اڑ گئی ہیں عمران نیازی نے 4 سالوں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا یوٹرن خان کا استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوچکا ہے پی ڈی ایم الیکشن کیلئے تیار ہے فسادی نیازی ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑیں ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے اب بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تیتر دیکھنے کی تعبیر

یوٹرن خان کا استعفوں کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوچکا ہے پی ڈی ایم الیکشن کیلئے تیار ہے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج

چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کیا ملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا عمران خان نے ملک میں سوائے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوامی ریلیف کے لئے دن رات کام کر رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر بڑا کارنامہ انجام دیاہے بد قسمتی سے بعض عاقبت نااندیش اور نادان ذاتی مفاد اور اقتدار کے حصول کے لئے ملک کی کشتی ڈبونے کے در پہ ہیں

انہوں نے کہاکہ عمران خان جان لیں مسلم لیگ (ن) ہر قیمت پر ملکی سلامتی اور خود مختاری کا دفاع کرے گی معاشی صورتحال میں جلد بہتری نظر آئے گی قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیندیں اڑ گئی ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 4 سالوں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا استعفوں کا ڈرامہ رچانے والے یوٹرن خان اپنی حقیقت کو جان چکے ہیں

ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے ان شاء اللہ بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے روکا تھا وہیں سے شروع ہوگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent