Ticker

6/recent/ticker-posts

Gujra is the city of Dadaji Meher Muhammad Buta

گوجرہ داداجی مہر محمد بوٹا کا شہر ہے

پاکستان بننے سے پہلے دادا جی کے گاٶں کا نام چک نمبر 363 باہمنی والا پینسرہ روڈ گوجرہ ضلع لاٸلپور (اب فیصل آباد) تھا میاں جی 1938 میں ڈھولے وال نواں پنڈ جالندھر سے بی بی جی کو بیاہ کر گوجرہ اسی گاٶں میں لائے تھے پھر 1947 میں پورا ننھال جالندھر سے ہجرت کرکے پہلے داداجی کے پاس گاٶں چک 363 باہمنی والا اور صوبیدار والا پہنچے اور 2-3 سال میں ہی آدھا ننھال اور سارا ددھیال اکٹھے نوابشاہ سندھ آگٸے یہاں آکر سانگھڑ روڈ پر نوابشاہ شہر سے 4 کلومیٹر دور اپنے گاٶں کا نام بھی ڈھولے والی گوٹھ رکھ لیا

تحریر برگیڈئر بشیر آرائیں

ہم یہاں کھیتی باڑی میں ماہر ہونے کی وجہ سے آبادکار ( زمین آباد کرنے والے ) کے طور پر مشہور ہوٸے لوگ ہمارے خاندان کو ڈھولے والیے بھی کہتے ہیں اب نانا جی کی چوتھی پیڑھی میں نیویارک امریکہ سے آٸے ماموں زاد بھاٸی ندیم یعقوب کے بیٹے کی شادی میں گوجرہ ہو کر آیا ہوں تو سب کچھ یاد آرہا ہے

ہم کہیں بھی جا کر بسں جاٸیں ایک دوسرے کی خوشیوں اور دکھوں میں سب اکٹھے ہو جاتے ہیں اب بزرگوں کی بس یادیں رہ گٸی ہیں باقی سب کچھ بدلتا جا رہا ہے مگر پھر بھی کوشش کر رہے ہیں کہ خاندانی محبتوں میں بندھے رہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جسمانی اعضاء دیکھنے کی تعبیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent